Thursday, November 27, 2014

Pakistan's Diplomacy Strategy - ہم آپس کی سیاسی لڑایی میں کہیں پاکستان کو نقصان تو نہیں پہنچا رہے؟

نہ جانے کیوں آج اپنے آپ پر بہت غصہ آیا اور صبح سے میں اپنے آپ سے صرف ایک ہی سوال بار بار پوچھ رہا ہوں - کیا ہم آپس کی سیاسی لڑایی میں کہیں پاکستان کو نقصان تو نہیں پہنچا رہے؟

ہم اگر یہ مان لیں کہ نوازشریف کرپٹ ہے، مکار ہے، جھوٹا ہے، اپنے پورے خاندان کو نوازنے میں لگا ہوا ہے اور اس نے انتخابات میں عمران خان کے ساتھ دھاندلی کی ہے، اربوں روپے کے اثاثے بنا لیے ہیں تو یہ سب الزامات جب تک ثابت نہیں ہونگے اسکو سزا کیسے ملے گی؟

Nawaz Sharif and Modi in SAARC Summit in Nepal
کیا اگر عمران خان کے کہنے کے پر ہی نواز شریف یا کسی بھی شخص جو کہ پاکستان یا پاکستان سے باہر ہے کو ہم مجرم گرداننا شروع کر دیں؟ کیا یہی نیے پاکستان کے انصاف کا پیمانہ ہوگا؟ کیا یہی وہ انصاف ہے جسکی مثالیں دیتے عمران خان اور اسکے چاہنے والے نہیں تھکتے؟ کیا یہی وہ انصاف ہے جو ہر کسی کو اسکی دہلیز پر ملے گا؟

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ انصاف کونسا ادارہ کرے گا؟ سپریم کورٹ؟ ہایی کورٹ؟ یا پھر عمرانی کورٹ جو کہ کنٹینر پر لگی ہویی ہے؟ اس طرح تو شہنشاہ جہانگیر نے بھی کبھی انصاف نہیں کیا تھا جس قسم کا انصاف یہ انصاف کے دعویدار کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ آپ نہیں مانتے، کسی ہایی کورٹ کا حکم آپ پر نافز نہیں ہوسکتا تو پھر کونسے عدل اور انصاف کی بات کر رہے ہو؟
Zarb-eAzab is the Final Battle for PEACE in the Pakistan and Region
بات بہت لمبی ہو جایے گی میں مختصر کر کے اپنے اصل موضوع پر آتا ہوں، نواز شریف سے آپکو لاکھ اختلاف سہی، ہونا بھی چاہیے کیونکہ یہ جمہوری حق ہے آپکا اور شاید جمہوریت کا حسن بھی ہو مگر جب تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہوجاتا کہ نوازشریف نے دھاندلی کی ہے یا کروایی ہے اور جو کہ کسی نہ کسی عدالت اور تربیونل میں ہی ہو سکتی ہے تب تک، "خدارا قومی معاملات جس میں سرفہرست فارن ڈپلومیسی ہے اس پر کم از کم پواینٹ سکورنگ سے گریز کیا جایے" کیونکہ میری ناقص عقل کے مطابق اس وقت نوازشریف پاکستان کی نمایندگی کر رہا ہوتا ہے نہ کہ مسلم لیگ نواز کی۔ آپ سب میرے بھایوں سے میری مودبانہ التجا ہے برایے مہرابنی اس پر سوچیے گا ضرور۔ باقی آپ سب لوگ مجھ سے زیادہ علم، شعور، عقل اور آگاہی رکھتے ہیں اور مجھ سے زیادہ محب وطن اور پاکستانیت کا درد رکھتے ہیں کیونکہ آخرواول پاکستان ہی ہماری آن، بان، شان اور جان ہے اور اسی کی بہتری اور سربلندی کے لیے ہم سب کا تن من دھن سب قربان ہے -کیونکہ  پاکستان ہم سے نہیں ہم پاکستان سے ہیں - پاکستان زندہ باد



No comments:

Post a Comment